cpec or pakistani media cheeni safeer ka izhaar tashkar

سی پیک اور پاکستانی میڈیا، چینی سفیر کا اظہار تشکر۔۔

چینی سفیر نو نگ رونگ نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے سی پیک کا پیغام اجاگر کرنے کیلئے منفرد کردار ادا کیا،وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ سی پیک کے تحت ایم ایل ون کی تعمیر و ترقی پاکستان میں نقل وحمل میں انقلاب برپا کر دے گی جبکہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے کی طرح دوسرا مرحلہ بھی کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہا ہے ، چھٹے سی پیک میڈیا فورم میں ڈیجیٹل میڈیا کے تعاون پر تفصیلی بحث اور تبادلہ خیال کیا گیا ،سی پیک میڈیا فورم کا انعقاد پچھلے پانچ سال سے تسلسل کیساتھ پاکستان میں چینی سفارتخانہ ، چا ئنہ اکنامک نیٹ اور پاکستان چائنہ انسٹی ٹیوٹ کرتا آ رہا ہے ،اس سال سالانہ فورم کا ورچوئل انعقاد کیا گیا ،تقریب میں پاکستان اور چین سے تعلق رکھنے والے مقرر ین نے شرکت کی ،پاکستان کی طرف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر ریلوے اعظم سواتی ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، پا ک چین انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد سید ، چین میں پاکستانی سفیر معین الحق اور دیگر شریک تھے جبکہ چین کی جانب سے اکنامک ڈیلی کے چیف ایڈیٹر چنگ چھنگ ڈونگ ، آل چائنا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری تیان یوہونگ ، پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ، شنہوا نیوز ایجنسی کے چیف ایڈیٹر اور دیگر شریک تھے ۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں