پشاور ہائیکورٹ نے افغانستان کے سابق دفاعی وسیکیورٹی اہلکاروں، صحافیوں، وکلاء اور اساتذہ سمیت دیگر افغان باشندوں کی 123 رٹ درخواستوں پر عبوری ریلیف دیتے ہوئے انہیں 60 روز تک گرفتار یا ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل بینچ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ اس دوران ان کے وکلا سیف اللہ محب کاکاخیل، ملک شہباز، پروفیسر نذیر احمد، قیصر علی شاہ، رئیس محمد، عنایت اللہ، فہیم مروت، سہیل خان، عارف فردوس اور دیگر وکلاء جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثناءاللہ بھی پیش ہوئے۔
165
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل