وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے امتحان ہے۔۔بھارت، بنگلا دیش اور افریقا جیسے ممالک مشکل سے دوچار ہیں ،ہمیں قوم بن کر اس امتحان سے نبرد آزما ہونا پڑے گا۔۔ لاک ڈاون کی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بڑھی، ہمیں لاک ڈاؤن کے ساتھ کاروبار بند نہیں کرنے چاہیے تھے،کسی ملک یا عالمی ادارے نے ایک ڈالر بھی مدد نہیں کی۔۔ زرمبادلہ اور ٹیکس گرگیا، کاروبار بند ہوگئے پاکستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، ہمیں صرف غیرملکی قرضوں پر شرح سود کی ادائیگی میں ایک سال کی چھوٹ ملی ہے۔۔جنہوں نے کرپشن سے پیسہ بنایا وہ آزاد میڈیا سے خوفزدہ ہیں‘تاہم کوئی کتنا بھی جھوٹ بولے، بالاخر عوام سچ ڈھونڈ لے گی‘ 2008 کے بعد کرپٹ لوگ حکومت میں آئے اور کرپشن چھپانے کیلئے میڈیا کوڈھال کے طورپر استعمال کیا گیا ‘پلانٹڈپروگرامزکیلئے پیسہ خرچ کیاگیا ‘ ہالی وڈ اور بالی وڈ فحاشی پھیلا رہے ہیں اور یہ فحاشی خاندانی نظام کو تباہ کر رہی ہے۔
کرپشن چھپانے کیلئے میڈیا ڈھال بنا، وزیراعظم۔۔
Facebook Comments
