ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چھاپہ مار کر اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نے موتی محل سنیما سیل کردیا ۔سنیما میں ڈرامہ چل رہا تھا۔مالک عثمان ڈوگر کے خلاف ایف آئی آر کرانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔کمرشل مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے اے سی سٹی وقاص صفدر سکندری نے گارمنٹس کی 13دکانیں سیل کیں۔جبکہ53ہزار روپے کے جرمانے کئے۔ دریں اثنا ءوفاقی انتظامیہ نے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب12افراد کو گر فتارکر لیا ۔ 9دکانیں اور 12ریسٹورنٹ سر بمہر کر دیے گئے۔خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے 5لاکھ 33ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔
Facebook Comments
