ملک بھر میں کرونا سے متاثرہ صحافیوں کی مالی امداد کے لئے درخواستیں طلب،غیر صحافی میڈیا ورکرز کو بھی امداد دینے کا فیصلہ۔۔کرونا ریسکیو کمیٹی پی ایف یو جے کے مطابق بلوچستان، خیبر پختون خوا، سندھ ،پنجاب، گلگت-بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے کرونا سے متاثرین کے لئے این جی او فریڈم نیٹ ورک کے تعاون سے 20 ہزار روپے فی کس کی مالی امداد کا بندوبست ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں درخواست فارم وصول کئےجائیں گے۔امداد کے استحقاق کے لئے فریڈم نیٹ ورک نے جو شرائط عائد کی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
1- وہ متاثرین جو پہلے کسی بھی سرکاری ادارے سے امداد لے چکے ہیں، وہ یہ امداد نہیں لے سکیں گے۔
2- درخواست فارم کی تصدیق پی ایف یو جے کے اس علاقے سے متعلقہ یونٹ/یونین کے صدر یا سیکرٹری سے کرانا لازمی ہوگا۔
3- متاثرہ صحافی کے کرونا وائرس پازیٹیو ہونے کی سرکاری ہسپتال سے مصدقہ سکین شدہ کاپی۔
4- دفتر کے شناختی کارڈ کی سکین شدہ کاپی
5-قومی شناختی کارڈ کی سکین شدہ کاپی
نوٹ: متاثرین کو مالی امداد کے اجراء کا حتمی فیصلہ فریڈم نیٹ ورک کی کمیٹی کرے گی اور متاثرین کو امداد کی رقم براہ راست ان کے بنک اکائونٹ میں منتقل کی جائے گی اور ان کے نام بھی صیغہء راز میں رکھے جائیں گے۔
امدادی رقوم کا کچھ حصہ اس بار غیرصحافی میڈیا ورکرز کے لئے بھی مختص کیا گیا ہے کیونکہ پی ایف یو جے یہ سمجھتی ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں کام کرنیوالے تمام مزدوروں کے دکھ درد سانجھے ہیں اور ہم ان کو بانٹنے کی مخلصانہ کوشش کررہے ہیں۔میڈیا ورکرز کی کیٹگری میں این ایل ایز،پی سی آر،کمپیوٹر، ٹرانسمیشن، میک اپ،گارڈز،ڈرائیورز اور دیگر مستحقین شامل ہیں۔ متاثرین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے علاقے کی جرنلسٹس یونین (برنا گروپ) کے صدر یا سیکرٹری سے تصدیق شدہ درخواست فارم اور دیگر دستاویزات
واٹس ایپ نمبر 4719950- 0324 بھیج دیں۔
ذوالفقار علی مہتو
0333 4788818
چئیرمین، کرونا ریسکیو کمیٹی
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس

