وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا میڈیا ریلیف پیکج کورونا کیخلاف جنگ میں میڈیا ورکرز کی خدمات کا اعتراف ہے۔ کورونا وائرس کی رپورٹنگ کے دوران متاثر ہونے والے میڈیا ورکر کو محکمہ اطلاعات کی جانب سے ایک لاکھ روپے جبکہ خدانخواستہ کرونا کے باعث وفات کی صورت متاثرہ ورکر کے خاندان کو دس لاکھ روپے یک مشت اور میڈیا ورکر کی فیملی کو تاحیات دس ہزار روپے ماہانہ پنشن کی صورت میں دیئے جائیں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خصوصی ریلیف پیکج سے مستفید ہونے کے لیے درخواستیں ڈی جی پی آر ہیڈ آفس میں جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ریلیف پیکج کے لیے درخواست دہندہ کے شناختی کارڈ بمعہ آفس کارڈ کی کاپی، کسی بھی سرکاری لیبارٹری کی کورونا تشخیصی رپورٹ اور ادارے کی جانب سے لیٹر درکار ہوگا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوروونا کے خلاف میڈیا سمیت تمام فرنٹ لائن ورکرز کے لیے دیگر صوبوں سے پہلے خصوصی ریلیف پیکج کا آغاز کیا۔
کورونا سے مرنے والے میڈیا ورکرکے لواحقین کو دس لاکھ ملے گا۔۔
Facebook Comments
