ammar yousaf ko insaaf na mila to ahtejaaj ka aelan

کورونا متاثرین صحافیوں کی امداد کا دوسرا مرحلہ، درخواستیں طلب۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پنجاب،سندھ،بلوچستان،خیبرپختون خوا،گلگت۔بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے ایسے صحافیوں اور میڈیا ورکرز/پروفیشنلز کی 20 ہزار روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد کا بندوبست کرلیا ہے جن کی کرونا لیبار،ٹری ٹیسٹ رپورٹ یکم نومبر سے 8 دسمبر 2020ء تک پازیٹو آئی ہے۔یونین کے صدر شہزادہ ذوالفقار،سیکرٹری جنرل ناصر زیدی اور پی ایف یو جے کے خزانچی اورکرونا کمیٹی کے چئیرمین ذوالفقارعلی مہتو نے کہا ہے کہ کرونا کا شکار ہونیوالے صحافی اورمیڈیا پروفیشنلز(بشمول،این ایل ای،ایچ آر،آئی ٹی،ڈرائیورز،گارڈز،صفائی کا عملہ وغیرہ) 15 دسمبر 2020ء (حتمی تاریخ) تک اپنی درخواستیں مندرجہ ذیل سکین شدہ دستاویزات کے ساتھ واٹس ایپ نمبر 4166945-0321 پر اسسٹنٹ ریسکیو کمیٹی جاوید اقبال ہاشمی کو بھیج دیں۔درخواست فارم کی تصدیق پی ایف یوجے (برنا گروپ صدر شہزادہ ذوالفقار،سیکرٹری جنرل ناصر زیدی) کے راولپنڈی/اسلام آباد ،کراچی،حیدرآباد،سکھر،پشاور،ایبٹ آباد، کوئٹہ،لاہور،گوجرانولہ،فیصل آباد،ملتان، رحیم یارخان اوربہاولپور کے صدور یا سیکرٹری صاحبان سے کرانا لازمی ہوگا۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے پہلے مرحلے میں ملک بھر کے 150 سے زائد صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو سرکاری اور نجی اداروں سے  20 ہزار سے 1 لاکھ روپے فی کس کے لحاظ سے تقریباً  60 لاکھ روپے کی مالی امداد دلا چکی ہے۔

1۔ مجوزہ درخواست فارم (اس پریس ریلیز کے ساتھ لف ہے،درخوست دہندگان کے نام صیغہء راز میں رہیں گے)

 کرونا کی پازیٹو رپورٹ ( کسی بھی سرکاری ہسپتال،آغا خان،چغتائی،انڈس،شوکت خانم لیبارٹریز )

2۔ میڈیا ادارے کے شناختی کارڈ کی کاپی (دونوں اطراف)

3۔ قومی شناختی کارڈ کی کاپی (دونوں اطراف)

نوٹ:( پی ایف یو جے کی کرونا کمیٹی امدادی درخواستوں کی صرف جانچ پڑتال کرے گی جبکہ امداد دینے کا حتمی فیصلہ ڈونر ایجینسی فریڈم نیٹ ورک کی کمیٹی کرے گی اور امدادی رقم براہ راست درخواست دہندہ کے بنک اکاؤنٹ میں ادا ہوگی۔)

ذوالفقارعلی مہتو،چئیرمین (کرونا ریسکیو کمیٹی،پی ایف یو جے)

فون۔ 4788818-0333

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں