259

نیوزروم میں ہونے والی عام غلطیاں

تحریر: کامران خان۔۔
بات کرنے کا مقصد یہ تھا ۔۔ ۔۔ دن رات کی اَن تھک محنت کے باوجود نیوز روم میں، کاپی ڈیسک، رن ڈاؤن، نیوز پیکجز سکرپٹ میں اکثر ایسی غلطیاں رہ جاتی ہیں جو بعد میں وائرل ہو جاتی ہیں ۔۔ ۔۔ لکھنے والا رپورٹر ہو، پروڈیوسر ہو، ریسرچر ہو یا سکرپٹ رائٹر ہو ۔۔ ۔۔ بولنے والا رپورٹر ہو، تجزیہ کار ہو یا اینکر سر پکڑ کے بیٹھا ہوتا کہ یہ میں نے کیسے بول دیا ، کیوں بول دیا ۔۔ ۔۔
زیادہ تر غلطیاں نیوز روم میں پکڑ لی جاتی ہیں، کوشش کے باوجود درجنوں افراد کی موجودگی کے باوجود بھی غلطی آن ایئر ہو ہی جاتی ہیں۔۔ ۔۔ ۔۔
لاش کو پانی سے نکالا گیا تو وہ مر چکی تھی
پھولوں کا گل دستہ پیش کیا گیا
ایک مرتبہ پشاور سے ایک رپورٹ آئی “اُنگلی جیسی فِنگر فِش کھانے کا مزہ”
گلیوں میں لگی سٹریٹ لائٹس
گل داؤدی کے پھول
ماہ رمضان کا مہینہ شروع ہوگیا
سپورٹس کے انچارج لکھتے تھے “کبڈی کے کھلاڑی گرین شرٹس پہن کر میدان میں اترے”
سونے کا گولڈ میڈل جیت لیا
کرائم رپورٹنگ میں ہوتا “گھر کی جامہ تلاشی لی گئی”
ناجائز تجاوزات کا خاتمہ (تجاوز کرنا خود حد سے بڑھنا ہوتا ہے، ناجائز لکھنے کی ضرورت نہیں)
پولیس نے چھاپہ مار کر کاروائی کی(چھاپہ خود ہی ایک کاروائی ہے)
آج شب معراج کی رات ہے
شبِ قدر کی رات کے موقع پر
استفادہ حاصل کرنا (حاصل اضافی ہے)
مزید کچھ غلطیاں جو صحافی بھائی جلدی اور دباؤ میں بول جاتے ہیں، یہ “صحافتی غلطیاں” ہیں یا غیر صحافتی ، لسانی یا زبانی ہیں ۔۔ لیکن نیوز چینلوں میں روزانہ سننے کو ملتی ہیں۔۔۔ ۔۔
دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات (باہمی کا مطلب ہی “دونوں کے درمیان” ہے)
ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا (ریکارڈ ہمیشہ منفرد ہوتا ہے، ورنہ ریکارڈ ہی نہ ہو)
قیمتی قیمتی تحائف (ایک ہی لفظ کو دہرایا گیا)
حادثے میں مزید 5 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی
ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا (اعتراف کا مطلب ہی “مان لینا” ہے۔ “کر لیا” اضافی ہے)
دہشت گردی کا نشانہ بن گئے (دہشت گردی ہوئی، دہشت گردوں کا نشانہ بنے ہیں)
بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے (سلسلہ اور وقفے وقفے ایک ساتھ تضاد ہیں)
سابقہ وزیراعظم، سابقہ حکومت (دونوں کے لیے سابق کا لفظ ہی استعمال کریں)
عوام الناس کی بڑی تعداد (عوام کا مطلب ہی “لوگ” ہے۔ الناس بھی لوگ)
گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا (شدت خود اضافہ ہے، “گرمی بڑھ گئی)
احتجاجی مظاہرہ کیا گیا (احتجاج مکمل ہے، مظاہرہ اضافی ہے)
مریض زیرِ علاج چل رہا ہے (زیرِ علاج ہونا ہی “چلنا” ہے)
نئی نئی گاڑیاں (ایک “نئی” کافی ہے)
تاریخی پس منظر (پس منظر ہمیشہ پرانا/تاریخی ہوتا ہے)
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا (خطاب اور کہا ایک ساتھ۔ “خطاب کیا” یا “کہا” بولیں)
تازہ ترین اپڈیٹ (تازہ ترین = Latest۔ اپڈیٹ بھی Latest۔ ڈبل ہو گیا)
براہ راست لائیو مناظر (براہ راست = Live۔ مناظر بھی لائیو)
اپنے اختتامی کلمات میں کہا (کلمات کہے جاتے ہیں، “میں کہا” نہیں)
سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے (سیکورٹی خود انتظام ہے۔ “سخت سیکورٹی” کافی ہے)
عید الفطر کی نماز ادا کی گئی( عید کی نماز “پڑھی” جاتی ہے، “ادا” نہیں)
مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع (مقدمہ درج ہونا ہی کاروائی ہے)
قومی سطح پر ملک بھر میں (قومی سطح = ملک بھر۔ ایک ہی بات دو بار)
ٹریفک کا نظام درہم برہم (درہم برہم = بکھرا ہوا۔ نظام کے ساتھ عجیب لگتا ہے)
بجلی کی لوڈشیڈنگ (لوڈشیڈنگ کے ساتھ بجلی لفظ اضافی ہے، بجلی کی بندش)
ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان کا علاج جاری ہے(زیرِ علاج = علاج جاری۔ تکرار)
دیکھتے ہی دیکھتے لمحوں میں (تینوں کا مطلب “جلدی” ہے)
پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی (نفری = دستہ۔ “پولیس موقع پر پہنچی” کافی ہے)
قیمتوں میں ہوشربا اضافہ (ہوشربا = ہوش اڑا دینے والا۔ مہنگائی کے لیے “ناقابلِ برداشت” بہتر ہے)
سب سے اہم ترین (اہم ترین یا سب سے اہم)
آج کل کی نوجوان نسل کے لڑکے (نسل میں نوجوان ہی آتے ہیں)
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا (اظہار = کہنا۔ “خیالات کا اظہار کیا” یا “کہا” میں سے ایک بولیں)
شدید ترین بارش (شدید = بہت زیادہ۔ “ترین” لگانے کی ضرورت نہیں)
گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے (جیل = سلاخوں کے پیچھے۔ ایک ہی بات)
موسم کا حال بتاتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ( ترجمان کا کہنا ہے)
وزیراعظم نے دورہ کر کے معائنہ کیا (دورہ کرنا ہی معائنہ ہے)
کسانوں کی فصلیں تباہ ہو گئیں (فصل کسان کی ہوتی ہے۔ “فصلیں تباہ” کافی ہے)
پیسوں کی رشوت لی (رشوت ہمیشہ پیسوں/چیز کی ہوتی ہے۔ “رشوت لی” کافی ہے)
سڑک حادثے میں گاڑی تباہ (حادثہ سڑک پر ہی ہوتا ہے۔ “حادثے میں گاڑی تباہ)
مقتول کی لاش (مقتول = جسے قتل کیا گیا۔ لاش لگانا ضروری نہیں)
فلاں سرکاری ملازم کو سرکاری طور پر بھیجا (ایک ہی لفظ 2 بار۔ “سرکاری ملازم کافی ہے)
موسم سرما کی سردی میں (موسم سرما یا سردی کافی ہے)
امدادی سامان سے مدد کی (امدادی سامان تقسیم کیا گیا)
تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ (ریکارڈ پہلی بار ہی بنتا ہے)
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مخالفت (اپوزیشن کا کام ہی مخالفت ہے)
خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسکرا دیے (مسکرانا ہی خوشی کا اظہار ہے)
اور پھر یہ ۔۔ اہل علاقہ کے مکین (علاقہ مکین یا اہل محلہ یا اہل علاقہ)
زیادہ تر ان غلطیوں کی بنیادی وجہ تکرار ہے، ایک ہی مطلب کے 2 لفظ اکٹھے بول دینا۔۔ ۔ غلط فعل کا استعمال (نماز ادا کرنا یا پڑھنا) پھر انگریزی + اردو مکس (تازہ ترین اپڈیٹ) پھر تحقیق نہ کرنا، جلدی میں اسکرپٹ بغیر پڑھے چلا دینا۔۔ ۔۔ ۔۔
آپ احباب بھی بتائیں نیوز روم کی “کلاسک” غلطیاں کبھی ختم ہو سکتی ہیں؟ ان کے علاوہ کون کون سی غلطیاں آپ کی نظر سے گزری ہیں؟ کمنٹ میں لازمی لکھیں ۔۔ ۔۔
نوٹ: ممکن ہو تو یہ بھی بتائیں کہ تقریب منعقد ہوئی، تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا انعقاد ہوا
ان تین جملوں میں درست کیا ہے؟؟(کامران خان)۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں