commissioner karachi press club pohonch gye

کمشنر کراچی پریس کلب پہنچ گئے۔۔

کمشنر کراچی محمد اقبا  ل میمن نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا انھوں نے کلب کی گورننگ باڈی  کے عہدیداران اور ارکان سے  ملاقات  میں شہر کے مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لیے ان سے مشاورت کی۔ اس موقع پر کراچی کی بہتری کے لئے  مختلف تجاویزپر گفتگو کی گئی  کلب  کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریڑی رضوان بھٹی  بھی موجود تھے۔ انھوں نے صحافیوں سے اس ملاقات پر  خوشی  کاا ظہار کیا اور کہا کہ ان کا یہ دورہ اور صحافیوں سے یہ بات چیت اچھی رہی۔ انھوں نے کہا کہ شہر کے مختلف مسائل کے حوالہ سے اچھی تجاویز ملیں۔ٹریفک  کے مختلف  شہری مسا ئل کی نشاندہی کی  گئی ہے فٹ پاتھ اور سڑکوں پر رکاوٹوں اور تجاوزات کے حوالہ سے مسائل پر بھی بات چیت ہوئی ہے  جن مختلف شاہراہوں پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے ان کی بھی نشاندہی کی  گئی ہے   کمشنر نے  کہا کہ فوری نوعیت کے انتظامی  مسائل  کے حل کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات سے کئے جائیں گے  جنھیں محض انتظامی اقدامات سے اینفورسمینٹ کے ذیعے  حل کیا جاسکتا ہے جہاں قانون سازی میں تبدیلی کی  ضرورت ہوگی وہاں اس سلسلہ میں بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔ڈومیسائل اور پی آر سی مسائل کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی۔کہ  کس طرح ڈومیسائل اور پی آر سی کے اجرا کے نظام میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔  ڈومیسائل اور پی آر سی کے اجر ا میں جدید ٹیکنا لوجی کو استعما ل کیا جا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ ان تمام شہرکے اہم مسائل پر بات چیت ہوئی  جن سے عام شہری نبرد آزما ہے  ۔ انھوں نے کہا کہ  کراچی انتظامیہ ان شہری مسائل کے لئے ترجیحی اقدامات کرے گی   شہری مسائل کے حل کے لیے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ز کے دفاتر میں شکائتی مراکز قائم کئے جائیں گے۔تاکہ شہری  مختلف  شہری مسائل کی نشاندہی کرسکیں اور فوری نوعیت کے مطلوب اقدامات کئے جاسکیں۔شہر میں پانی کی فراہمی اور شہر میں سیکورٹی کے حوالہ سے بات چیت کی گئی ہے  پانی کی فراہمی  کے لئے حکومت  جامع منصوبہ بندی کے ساتھ ترجیحی اقدامات کر رہی ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں