punjab ke cinema khulne ka faisla agle hafte huga

سینما مالکان کے لئے خوشخبری، ٹیکس میں چھوٹ ۔۔

حکومت کی جانب سے سینما گھر مالکان کو بڑی خوشخبری سنادی گئی، ایک سال کیلئے ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کردیا۔سینما گھر مالکان کیلئے ٹیکس چھوٹ کا اعلان پنجاب حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینما گھر مالکان کیلئے انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں ایک سال کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی رعایت یکم جولائی 2020 سے 30 جون 2021 تک ہوگی۔ علاوہ ازیں جو بھی نئے سینما گھر ببنیں گے انہیں 5 سال کی ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں