کئی چھوٹے چینلز بند ہوجائیں گے، مصدق ملک

جیو نیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ حکومت بغیر کسی ثبوت کے کیچڑ اچھال رہی ہے ، ایف آئے حکومت کا ماتحت ادارہ ہے اور حکومت کا موقف لیکر عدالت میں پیش ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صحافت پر بھی سختی آئی ہوئی ہے اور بہت سے لوگ بیروز گار ہوگئے ہیں ، آنیوالے دنوں میں کئی چھوٹے چینلز بھی بند ہوجائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست کی طرح صحافت پر بھی سختی آئی ہوئی ہے ، ہم سیاست اور صحافت کیلئے آواز اٹھائیں گے ، جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے صحافت پر دباﺅ بہت زیادہ ہے ۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں