DTH ka license lene wali company ko final notice jaari

چینلز پر فحش ڈراموں،اشتہارات پر پابندی کا حکم۔۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق نے ٹی وی چینلز پر اشتہارات اور ڈراموں کے ذریعے عریانی اور فحاشی پھیلانے پر پیمرا کو سخت نوٹس لینے ، اگلے اجلاس میں تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی میں ایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے تمام کال کی ریکارڈنگ اور ڈیٹا ریکارڈ کی سہولت موجود نہ ہونے کا انکشاف کر دیا۔ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں چینی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر اوگرا ، ایم ڈی پی ایس او اور ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کو طلب کر لیا ۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس  چئیرمین رانا محمد قاسم نون کی سربراہی میں ہوا جس میں اراکین کمیٹی کے علاوہ سندھ پولیس ایف آئی اے پیمرا کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شاہدہ رحمانی کی طرف سے انہیں دھمکی آمیز نامعلوم موبائل کال پر ایف آئی اے نے کمیٹی میں موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس تھریٹ کال انٹرنیٹ کے ذریعے کال ریکارڈنگ اور ڈیٹا پکڑنے کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے جبکہ ایڈیشنل ڈی آئی جی سندھ پولیس نے بتایا کہ یہ مسئلہ ان کیساتھ بھی ہے جس پر چیئرمین کمیٹی رانا قاسم نون نے اگلے اجلاس میں پی ٹی اے ، ایف آئی اے اور سندھ اور وفاق پولیس کو باہمی تعاون کرکے دھمکی آمیز کال پر حکمت عملی بنا کر رپورٹ قائمہ کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔ کمیٹی کے تمام اراکین نے ٹی وی چینلز پر عریانی اور فحاشی پھیلانے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پیمرا کو تمام فحش اشتہارات بند کرنے اور فحش ڈراموں پر پابندی لگانے کی ہدایت کردی جس پر ڈی جی پیمرا نے کمیٹی کو بتایا کہ اس حوالے سے چیئرمین پیمراپہلے ہی نوٹس لے چکا ہے اور حالیہ کراچی دورے پر چیئرمین پیمرا نے مختلف چینلز کو پابند کروانے کی ہدایت بھی کر چکے ہیں لیکن ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے پر پابندی لگانے کے بعد وہ سندھ ہائیکورٹ سے فیصلہ لے کر آگئے جس کے خلاف اب پیمرا سپریم کورٹ میں جا رہا ہے تاکہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کو چیلنج کیا جا سکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں