DTH ka license lene wali company ko final notice jaari

چینلز پر تحریک لبیک کا نام لینے پر بھی پابندی۔۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا)نے کالعدم ٹی ایل پی کی ہرقسم کی میڈیاکوریج پر پابندی لگادی۔۔پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو سٹیشنز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔پیمرا کے مطابق وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا ہے ،پیمرا کے ریگولیشن اورضابطہ اخلاق پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت کالعدم جماعتوں کی میڈیا کوریج پر پابندی ہے ۔پیمرا آرڈیننس 2002ء کی شق 27 ، ریگو لیشن 18/2012 اور ترمیمی بل2007ء کے تحت تحریک لبیک پاکستان کی میڈیا کوریج پر مکمل پابندی عا ئد کر دی گئی ہے، ڈپٹی جنرل منیجر آپریشنز براڈ کاسٹ میڈیا کی طرف سے جاری سرکلر میں تمام پرنٹ میڈیا، ٹی وی چینلز اور ریڈیو اسٹیشنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں ورنہ انہیں قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں