Channels Forgot Army Public School accident Fawad Chaudhry

چینلز سانحہ اے پی ایس کو بھول بیٹھے

 وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹی وی چینلز پر چلنے والے کامیڈی پروگرامز پر ایک ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کیا ۔کامیڈی پروگرام عمومی طور پر رات 11 بجے نشر ہوتے ہیں اس لیے سولہ دسمبر کو رات گئے فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ” کسی ایک چینل نے بھی اپنے کامیڈی پروگرام سانحہ APS کے احترام میں منسوخ نہیں کئے جب آپ توجہ دلاتے ہیں تو کہا جاتا ہے وزیر اطلاعات میڈیا کے خلاف ہے۔ خدارا کچھ اپنی ذمہ داری بھی محسوس کریں ، کچھ غم ہمارے مشترکہ ہیں ،قوم کے ہیں ، سیاسی جماعتوں کے نہیں“۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں