وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹی وی چینلز پر چلنے والے کامیڈی پروگرامز پر ایک ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کیا ۔کامیڈی پروگرام عمومی طور پر رات 11 بجے نشر ہوتے ہیں اس لیے سولہ دسمبر کو رات گئے فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ” کسی ایک چینل نے بھی اپنے کامیڈی پروگرام سانحہ APS کے احترام میں منسوخ نہیں کئے جب آپ توجہ دلاتے ہیں تو کہا جاتا ہے وزیر اطلاعات میڈیا کے خلاف ہے۔ خدارا کچھ اپنی ذمہ داری بھی محسوس کریں ، کچھ غم ہمارے مشترکہ ہیں ،قوم کے ہیں ، سیاسی جماعتوں کے نہیں“۔
Facebook Comments