PTI rehnuma ka geo news ki khatoon reporter par paisay mangne ka aelan

چلتے شو میں معروف کرکٹر کو شادی کی پیشکش۔۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کو دوران شو لڑکی نے شادی کی پیشکش کردی جس پر کھلاڑی پہلے تو شرمائے اور حیران رہ گئے لیکن بعدازاں معاملے کو دلچسپ انداز میں جواب دے کر ٹھنڈا کر گئے۔تفصیلات کے مطابق امام الحق نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں شریک تھے کہ اس دوران شو میں شریک نوجوان خوبرو لڑکی نے انہیں شادی کی پیشکش کر دی ۔ جس پر میزبان تابش ہاشمی سمیت امام الحق بھی حیران رہ گئے۔لڑکی نے امام الحق کو پروپوزکرتے ہوئے کہا ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ جس پر پہلے تو امام الحق حیران ہوئے، بعد ازاں میزبان تابش سے پوچھا کہ وہ اس بات کا کیا جواب دیں ؟تاہم لڑکی کے اصرار پر خاموش ہوگئے، لڑکی نے امام الحق سے اصرار کرتے ہوئےکہا کہ ’سر پلیز میری بات کی عزت رکھ لیجیے گا جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ اس کے لیے آپ کو میری والدہ سے بات کرنی پڑے گی کیوں کہ وہی اس بات کا مناسب جواب آپ کو دے سکیں گی۔اس پر لڑکی کا کہنا تھا کہ آپ جس کے پاس کہیں گے میں چلی جاؤں گی۔دوسری جانب اپنے ایک دوسرے انٹرویو میں امام الحق کا شادی سے متعلق گفتگو میں کہنا تھا کہ انہیں اب تک محبت نہیں ہوسکی ہے اور دعا ہے کہ کبھی محبت نہ ہو۔شادی کے حوالے سے امام الحق نے کہا تھا کہ پہلےبابر اعظم شادی کریں گے  جس کے بعد وہ شادی کریں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں