naeem bukhari ki taainaati supreme court ke ahkamaat ki khilaaf warzi

چیئرمین پی ٹی وی کا مسیحی ملازمین کیلئے جیب سے بونس۔۔

پی ٹی وی چیئرمین بنتے ہی نعیم بخاری نے دریا دلی کی مثال قائم کردی، اپنی جیب سے مسیحی ملازمین کو کرسمس بونس دے دیا۔چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کی جانب سے اسلام آباد میں پی ٹی وی کے ہیڈ آفس میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو اپنی جیب سے کرسمس کا بونس دیا گیا ہے۔اس موقع پر نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ انہیں پی ٹی وی کو بہتر کرنے کا حکم ملا ہے۔ ہر سال کرسمس پر مسیحی ملازمین کو پی ٹی وی کو جانب سے بونس دیا جاتا ہے لیکن اس بار پی ٹی وی کی حالت اتنی ہی پتلی ہے جتنی میری ہے، چونکہ میری دلہن زیادہ خرچہ نہیں کرتی اس لیے میرے پاس پیسے بچے ہوئے ہیں اور میں اپنی طرف سے یہ بونس دے رہا ہوں۔نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ ملازمین کو عید کا بونس بھی نہیں ملا، کوشش کر رہے ہیں کہ پی ٹی وی کے مالی معاملات بہتر ہوں تاکہ عید کا بونس مجھے اپنی جیب سے نہ دینا پڑے۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں