چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا عہدہ چھوڑنے کے سوال پر رمیز راجہ بھڑک اٹھے۔جیو نیوز کے مطابق صحافی کے سوال پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کیا اسٹمپ پیپر پر لکھ کر دیں کہ وہ کہیں نہیں جارہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد پی سی بی میں تبدیلی روایت رہی ہے لیکن ایسا کوئی قانون نہیں۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اتنے پنگے لے لیے ہیں کہ میری کمنٹری توگئی۔انہوں نے کہاکہ میرے جانے کی بار بار ہیڈ لائنز بنائی جاتی ہیں، کرکٹ فاؤنڈیشن پر بات نہیں کی جاتی سب کی توجہ اس پر ہے کہ عمران خان سے بات ہو رہی ہے یا نہیں، چیئرمین کی چھٹی ہو رہی ہے یا نہیں۔
Facebook Comments