censorship Media Issue in Senate Human Rights Commission

میڈیا پابندیاں، عوامی سماعت کرنے کا فیصلہ

سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلاس میں میڈیا سنسر شپ کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات پر بحث کے دوران چیئرمین پیمرا نے یقین دھانی کروائی ہے کہ کسی بھی میڈیا پرسن کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا ۔ جنگ نیوز کے مطابق جمعرات کے روز فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس اس کے چیئرمین مصطفیٰ کھوکھر کی سربراہی میں ہوا جس میں صحافیوں نے میڈیا سنسر شپ کے حوالے سے اپنا نکتہ نظر بیان کیا،کمیٹی کے اراکین نے اس پر تشویش کا اظہار کیا، چیئرمین پیمرا نے یقین دھانی کروائی کہ کسی بھی میڈیا پرسن کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا اور تمام صوبوں کے پولیس سربراہان کو ہدایت کردی جائے گی کہ اگر کوئی کیبل آپریٹر کسی چینل کو ہٹاتا یا اس کی ترتیب تبدیل کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ، کمیٹی نےاظہار رائے کی آزادی اور میڈیا پر پابندیوں کی شکایات سے متعلق عوامی سماعت کرنیکا بھی فیصلہ کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں