کیا پیکا ایکٹ پھیکا پڑنے والا ہے؟ 258

کیا اخباری کالم پر پیکا کیس بنتا ہے؟؟

تحریر: توفیق بٹ۔۔
پی اے ایس افسروں کی ایک تنظیم ھے , آج اس کے صدر نے میرے اور میرے اخبار کے خلاف روزنامہ نئی بات میں مورخہ 11 جون 2026 کو شائع ھونے والے میرے ایک کالم پر این سی سی آئی اے کو درخواست دی ھے کہ میں نے اس کالم میں “کچھ بیوروکریٹ” کو “بیورو کرپٹ” لکھا ھے لہذا میرے اور میرے اخبار کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے , اس کم ظرفی کا کیا علاج کرے کوئی ؟ میں نے اپنے اس کالم میں کسی شخصیت یا ادارے کا نام لے کر اُس پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا , میں نے “کچھ بیوروکریٹوں” کا لکھا , اس “کچھ” میں “سب” کہاں سے آگئے ؟ میں نے اپنے گزشتہ کئی کالموں میں کئی بیوروکریٹس کی ایمانداری اور اہلیت کا زکر کیا , یہ پی اے ایس کے محترم صدر میرے اور میرے اخبار کے خلاف کیا شواہد لے کر این سی سی آئی اے میں گئے ہیں ؟ کیا یہ میرے کالم کے “متاثرہ فریق” ہیں ؟ انہیں کیسے معلوم ھے یہ دو جُملے میں نے اُن کے بارے میں لکھے ہیں ؟ کیا “بیوروکریٹس” میں صرف ایک ادارے کے کچھ لوگ آتے ہیں ؟ کیا پولیس سروس , کسٹمز سروس , انکم ٹیکس سروس , ریلوے , پوسٹ آفس سروس اور فارن سروس کے لوگ “بیوروکریٹس” نہیں ہیں ؟ پھر صرف ایک ادارے ( پی اے ایس ) کے صدر پورے یقین سے یہ کیسے کہہ سکتے ہیں یہ وہ بیوروکریٹ ہیں جن کی طرف میں نے اشارہ کیا ھے ؟ میرے دوجُملوں سے اپنی بدنامی محسوس کرنے والے کُچھ افسران کو چاہئیے اپنی کارکردی بہتر بنا کر ہمیں اپنے حق میں لکھنے کا موقع فراھم کریں , ھم حاضر ہیں , اس طرح کی درخواست بازی کر کے موجودہ حکومت اور صحافت کے تعلقات میں مزید دراڑ نہ ڈالیں , یہ حکومت کے خلاف سازش ھے۔۔ ,
میرے مخاطب وہ چند کرپٹ افسران ہیں جن کی کچھ عرصہ پہلے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بھی نشاندھی کی تھی , پی اے ایس کے صدر خواجہ آصف کے خلاف این سی سی آئی اے میں درخواست لے کر کیوں نہیں گئے ؟ آج ھی برادرم رؤف کلاسرا نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں ایک وفاقی سیکریٹری کی لُوٹ مار کا زکر کیا کیا پی اے ایس کے صدر نے وہ ٹوئیٹ دیکھی ؟ میں نے اُن چند بیوروکریٹس کی بات کی ھے جن کے کیسز نیب , اینٹی کرپشن و دیگر اداروں میں چلے , این سی سی آئی اے میں بڑے محنتی اور قابل افسران بیٹھے ہیں , یہ اُن کے امتحان کا وقت ھے کہ وہ اس درخواست کو میرٹ پر دیکھیں , میرا ایمان اپنے اللہ پر ہمیشہ بڑا مضبوط رہا ھے اور ہمیشہ رھے گا انشااللہ , بیشک وہ سب سے بڑا انصاف کرنے والا ھے , میرے لئے دعا فرمائیے گا ۔۔بہت شکریہ۔۔توفیق بٹ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں