PTI rehnuma ka geo news ki khatoon reporter par paisay mangne ka aelan

کیمرہ مین دو بھائیوں سمیت فائرنگ سے شدید زخمی۔۔

جیو ٹی وی کے کیمرہ مین ظہیر خان اپنے دو بھائیوں سمیت فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق ظہیر خان شام 6بجے گھر پہنچے تو نادر خان‘ رئیس خان‘ اویس خان‘ راحت امیر اور دو نامعلوم افراد جو اسلحہ اور آہنہ راڈ سے مسلح تھےظہیر خان کے بھائیوں کو مار رہے تھے ، ظہیر خان نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ اور راڈ سے حملہ کرکے تینوں کو شدید زخمی کردیا جنہیں زخمی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ، اطلاع ملتے ہی شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد ہسپتال پہنچ گئی ، ظہیر خان کے مطابق ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے وہ اور 2 بھائی زخمی ہوئے.تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے ظہیر خان کے بھائی طلعت محمود کی مدعیت میں باپ اور اسکے چار بیٹوں سمیت 8افراد کےخلا ف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کا کہناہے مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ صحافتی تنظیموں نے تمام ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں