سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے علاقائی اور چھوٹے اخبارات کو سرکاری اشتہارات کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کی سفارش کردی۔اجلاس میں اشتہارات کی تقسیم کے موجودہ نظام پر تفصیلی غور کیا گیا، جہاں اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ چھوٹے اور علاقائی اخبارات کو مناسب حصہ نہ ملنے سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔کمیٹی نے وزارت اطلاعات کو ہدایت کی کہ اشتہارات کی تقسیم کے لیے شفاف، مساوی اور قابلِ احتساب نظام اختیار کیا جائے تاکہ تمام رجسٹرڈ اخبارات کو یکساں مواقع میسر آسکیں۔سینیٹر پرویز رشد نے مزید کہا کہ سینیٹر جان محمد بلیدی نے ریجنل میڈیا کے حوالے سے بلوچستان اور سندھ کے علاقائی اخبارات کا بزنس بڑھانے کے حوالے سے کہا ہے کہ بلوچستان اور سندھ کے ریجنل اخبارات کا معاشی قتل ہورہا ہے ۔پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی کمیٹی کو علاقائی اخبارات کے اشتہاری کوٹے کے بارے میں بریفنگ دی۔ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ موجودہ پالیسی کے تحت سرکاری اشتہارات کا 25 فیصد حصہ علاقائی اخبارات کے لیے مخصوص ہے۔ تاہم، اراکین نے اس پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے کی شکایات کا نوٹس لیا، خاص طور پر سندھ اور بلوچستان سے۔ قائم مقام چیئرمین نے پی آئی ڈی کو ہدایت کی کہ وہ 25 فیصد کوٹے کی سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائے، جس میں عوامی سطح پر معلومات کی ترسیل میں ان کے اہم کردار کے اعتراف میں لسانی اخبارات بھی شامل ہوں۔
107
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل