pemra kanoon mein tankhuahein ishtharaat se mashroot mera credit hai

کیبل آپریٹرز کو غیرقانونی چینلز فوری بند کرنے کا حکم۔۔

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے فیصل آبادریجن کا دورہ کیااورفیصل آباد اورسرگودھا میں پیمرا کے دفاتر کا دورہ کیا۔ ریجنل جنرل منیجر فیصل آبادحافظ محمد جنید نے پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرا نے فیصل آباد ریجنل آفس اور سرگودھا آفس کو مزید فعال بنانے پر زور دیاتاکہ تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مؤثر پیشہ ورانہ تعلقات استوار کئے جائیں اور پیمرا قوانین، الیکٹرانک میڈیا ضابطۂ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ دورے میں چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز فیصل آباد کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اورڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اُن کے تحفظات پر تفصیلی بات کی اور اُن کو حکومت کی نیشنل ڈ یجیٹلائزیشن کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو وفاقی حکومت کی کامیاب جوان پروگرام کے تحت مالی اعانت کے پروگرام سے بھی آگاہ کیا۔ چیئرمین پیمرانے کہا کہ وہ پیمرا قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں اور غیر قانونی چینلزکو بند کر دیں اور سی ڈی چینلز پرمقررہ حد سے زیادہ غیرملکی مواد دکھانے سے گریز کریں ۔ان کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرزپر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کی کردار سازی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور سماجی و معاشرتی اقدار کے محافظ بنیں۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں