بزنس ریکارڈر میں بھی چار سینئر رپورٹرز کے کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آگئے ہیں۔۔واقفان حال کا کہنا ہے کہ ” ع،ع، ن، ف” کورونا پازیٹیو آئے ہیں، رپورٹرز نے کورونا کی وبا کے دوران دفتر میں کام کرنے پر تحفظات کا اظہارکیاتھا۔۔بزنس ریکارڈر کے ذرائع بتاتے ہیں کہ ریزیڈنٹ ایڈیٹر رپورٹڑز کو دفتر آنے کے لئے مجبور کرتی رہی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے صرف “ف” کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا،لیکن جب اسے آفس آنے کے لئے مجبور کیاجاتارہا تو دیگر رپورٹرز بھی اس کی زد میں آگئے۔۔بارہ جون کو جب وفاقی بجٹ پیش کیاجارہا تھا تو رپورٹرز کے لئے ادارے نے ڈنر کے لئے ایک بھاری رقم دی تھی لیکن ریزیڈنٹ ایڈیٹر کی ہدایت پر ڈنر نہیں دیاگیا۔۔بزنس ریکارڈر کے اسٹاف اور رپورٹرز نے اخبار کے مالک سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔دوسری طرف پپو کا کہنا ہے کہ اس وقت بزنس ریکارڈر اسلام آباد میں صرف دو ہی رپورٹرز کام کررہے ہیں، کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد بیورو بند کردیاگیا ہے کیوں کہ اس معاملے میں اسلام آباد انتظامیہ نے کافی سختی کی ہوئی ہے،اس سے پہلے سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی اور اے آر وائی نیوز کے دفاتر کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے بند کرادیئے تھے۔۔
بزنس ریکارڈر میں بھی کورونا کیسز سامنے آگئے۔۔
Facebook Comments
