bureau chief ko dhamkian khyber union of journalist ki muzammat

بیوروچیف کو دھمکیاں، خیبریونین آف جرنلٹس کی مذمت۔۔

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی اور ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف جمشید باغوان  کو سیاسی جماعت کے عہدیدار کی طرف سے دھمکیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔جمشیدباغوان  کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صدر ناصر حسین اور جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی نے کہا کہ روایتی طور پر صحافیوں اور سیاستدانوں کے درمیان خوشگوار تعلقات ہوتے ہیں۔ تاہم یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ عناصر دو طرفہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔صحافی رہنماؤں نے کہا کہ مقامی صحافی برادری اس نازک صورتحال میں جمشید کا ساتھ دینے کے لیے متحد اور پرعزم ہے۔جولائی 2014 میں جمشید کی رہائش گاہ پر چار ماہ میں تیسری بار دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں