mulazimat pesha khawateen mehfooz nahi raheen

بیوروچیف کے عہدے میں تنزلی۔۔

آج نیوز انتظامیہ نے بیوروچیف اور ڈائریکٹر نیوز کی آڈیو لیک کے معاملے پر بیوروچیف کی برطرفی موخر کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بیوروچیف کو عہدے سے ہٹا کر تنزلی کی جائے اور نمائندہ خصوصی کا درجہ دیتے ہوئے انہیں نیوزروم کے فیصلوں سے دور رکھا جائے۔۔عمران جونیئر ڈاٹ کام پر بیوروچیف کو فارغ کئے جانے کی خبر گزشتہ دنوں شائع ہوئی تھی جس میں بتایاگیا تھا کہ بیوروچیف کو تیس جون تک کا وقت دیا گیا ہے۔۔ لیکن اس خبر کی اشاعت کے بعد آج نیوز انتظامیہ نے جان بوجھ کر اپنے فیصلے کو آگے بڑھا دیا۔۔(ایسا اکثر ہوتا ہے، ہم جب بھی کسی چینل انتظامیہ کے اندرونی فیصلے سے متعلق خبر بریک کرتے ہیں، چینل انتظامیہ کی کوشش ہوتی ہے، اس فیصلے پر عملدرآمد کچھ عرصے کے لئے موخر کردیاجائے)۔۔پپو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خبر پر قائم ہے کہ بیوروچیف کا جانا ٹھہر گیا ہے۔ پپو کے مطابق  بیوروچیف کو وقتی طور پر روکنے میں ڈائریکٹر نیوز نے بھی آسٹریلیا سے واپسی میں اہم کردار ادا کیا ۔۔دوسری طرف آج نیوز انتظامیہ نے اپنے ادارے میں پپو کی تلاش کا حکم جاری کردیا ہے، اس سلسلے میں ایچ آر ہیڈ اور ڈائریکٹر نیوز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔۔ لیکن بقول پپو ۔۔ پپو کو پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ عید کے بعد آج نیوز میں مزید تبدیلیوں پر غور کیا جارہا ہے۔۔پپو کے مطابق عمران جونیئر ڈاٹ کام میں آج نیوز سے متعلق جب بھی کوئی خبر شائع ہوتی ہے ، مالکان اسے ضرور پڑھتے ہیں لیکن چینل میں بہتری لانے اور ملازمین کے مفاد کیلئے اقدامات کرنے سے نامعلوم کیوں گریزاں ہیں؟؟

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں