تحریک انصاف کے رہنما اور عوامی اینکر پرسن ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنازعے کی زد میں رہتے ہیں اور لوگوں کی خوب تنقید سمیٹتے رہتے ہیں، اب ایک بار پھر انہوں نے نواز شریف اور مریم نواز کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔عوامی اینکر جہاں خود بھی انتخابی امیدوار ہیں اور بول سے اپنا پروگرام بھی کرتے ہیں انہوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کے خلاف چلائے جانے والے اشتہار کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔۔عوامی اینکر نے کہا کہ ’ آپ عمران خان کے جملے دکھا کر کہتے ہیں کہ بچوں پر کیا اثر پڑے گا، لیکن جب آپ مجھے کیوں نکالا پوچھتے ہیں اور بچے جب یہ دیکھتے ہیں تو ان پر کیا اثر پڑتا ہوگا؟‘۔۔ایک چینل پر پروگرام کے دوران عوامی اینکر نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کیں اور شریف فیملی کی تقاریر کے جملوں کو ذومعنویت اور جنسیت کا ایسا پیراہن دیا کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا۔ نواز شریف کی جانب سے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے کی بات کرنے کے معاملے کو بھی عوامی اینکر نے کچھ ایسی ذو معنویت دی کہ اس کا سارا مفہوم ہی بگڑ گیا۔ عوامی اینکر نے نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا’ ان باتوں سے بچوں پر کیا اثر پڑتا ہے ، کبھی اپنے جملوں پر آپ نے غور کیا ۔۔