balochistan ke sahafi apne huqooq par kabhi samjhota nahi karenge 237

بی یوجے کا پہلا جنرل باڈی اجلاس تنازع کا شکار ہوگیا۔۔

بلوچستان یونین اف جرنلسٹ کے اقتدار میں آنےکے بعد پہلا جنرل باڈی اجلاس ایک بار پھر متنازع ہوگیا۔۔پپو کے مطابق اجلاس بدنظمی کا شکار اس وقت ہوا جب ایک چینل کے بیورو چیف نے خاتون صحافی کی کردار کشی کی اور نازیبا الفاظ استعمال کیے جس پر خاتون نے بھی جواب میں تلخ جملے کہے اور ان لوگوں کی اصلیت سب کے سامنے بے نقاب کی۔۔اس دوران دیگر اراکین بیچ بچاؤ کراتے رہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی یہ صحافی جو سرکاری ملازم تھا اور خاموشی سے صحافت کرتا رہا ریٹائر منٹ کے بعد بھی یہ بات یونین سے چھپائی۔۔ جب فہرست میں ان موصوف کا نام آیا تو پریس کلب کے اجلاس میں اسی خاتون صحافی کے ساتھ گالم گلوچ کی۔۔اور جنرل باڈی اجلاس میں دوبارہ سے وہی رویہ اختیار کیا۔ واضح رہے مذکورہ بیوروچیف نے اس سے قبل جی ٹی وی کی خاتون بیوروچیف کی بھی کردار کشی کی اور اس کی رکنیت بلوچستان یونین آف جرنلٹس اور کوئٹہ پریس کلب سے معطل کرائی۔ لیکن خود سرکاری ملازم ہونے کا سب سے چھپایا اور صحافت کرتا رہا اب ریٹائرمنٹ کے بعد دھڑلے سے صحافی بن چکا ہے۔ لیکن سرکاری ملازمت کی پنشن اب بھی باقاعدگی سے لے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں