bol se night shift khatam karne ka faisla

بول والاز تنخواہوں سے اب تک محروم۔۔

بول نیوز میں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی تاحال نہ ہو سکی۔ عید سے قبل تنخواہیں بمعہ “ڈبل بونس” دینے کا وعدہ کرنے والوں نے وعدہ وفا نہ کرنے کی رسم کو برقرار رکھا۔مصدقہ اطلاعات کے مطابق ملازمین کو عید سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کرنے والوں نے عید سے ایک روز قبل پورے سوشل میڈیا کی تنخواہوں کلیئر کر دیں اور بول انٹرٹینمنٹ کے تمام ملازمین کو آدھی تنخواہیں بطور بونس ادا کی گئیں جبکہ بول نیوز کے ملازمین کو صرف چند ہزار روپے کا بونس دے کے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی۔ بول انٹرٹینمنٹ کے  ہیڈ سے لے کر  پروڈکشن اسسٹنٹ تک ہر شخص کو آدھی تنخواہ بطور ملی۔ جبکہ نیوز کے لوگ ابھی تک قرض ادھار لے کر اپنا گزر بسر کرنے پر مجبور ہیں۔نیوزروم سے تعلق رکھنے والے بول والاز نے شکوہ کیا ہے کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ مارکیٹنگ ہیڈ کے اغواء کی وجہ سے تنخواہوں کی ادا کرنے سے قاصرہیں۔ اگر یہ سچ ہوتا تو سوشل میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے لوگوں کو پیسے کیسے اور کس نے جاری کیئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں