bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

بول ٹیم پر حملہ، تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔۔

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بول نیوزکی ٹیم پرحملہ کیاگیا۔۔ اطلاعات کے مطابق بول نیوز کی ٹیم میں شامل رپورٹر ارشاد سنجرانی، کیمرہ مین کاشف حمید اور انجینئر اسامہ شاہ فیصل کالونی میں لاک ڈاؤن کے دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کررہے تھے اس دوران ان پر حملہ کردیاگیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایاگیا۔۔ دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلٹس دستور کے صدر راشد عزیز، سیکرٹری موسیٰ کلیم اور دیگر اراکین نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں  بول نیوز کی ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کی۔عالمی وباء کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کے لگائے گئے لاک ڈاؤن اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہونے پر نشاندہی کرنے والے صحافیوں پر حملہ کرنا تشویشناک ہے، بول نیوز کی ٹیم اسی طرح شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نشاندہی کر رہی تھی کہ بول نیوز کی ٹیم  رپورٹر ارشاد سنجرانی، کیمرا مین کاشف حمید اور انجینیر اسامہ کو شرپسندوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کے یو جے وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ شرپسندوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور فرنٹ لائن پر کوریج کرنے والے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں