پپو کی خبر ایک بار پھر سچ ثابت ہوئی، عمیر معصوم اور ان کی ٹیم نے بول چھوڑ کر پی ٹی وی جوائن کرلیا۔۔ یکم نومبر کو پپو نے خبر بریک کی تو عمیر معصوم نے اسے کیش کرایا اور شعیب شیخ سے مزید مراعات حاصل کرکے پی ٹی وی میں اپنی جوائننگ ہولڈ کرالی، وہ بول سے پہلے اے پلس میں سیلز ہیڈ تھے جہاں انہوں نے کوئی خاص پراگریس نہیں دکھائی جب کہ ان کے جانے کے بعد اے تی وی انتظامیہ نے کافی محنت کی اور اب ان کے وہاں پرانے ہیڈ آف سیلز واپس آگئے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ اے پلس سے پہلے عمیر معصوم پی ٹی وی میں نیشنل سیلز منیجر تھے۔۔اب جب وہ بول چھوڑ کر پی ٹی وی ہیڈ آف سیلز بن کر آئے ہیں تو سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ پہلے سے موجود سیلز آفیسر امین اختر اور ان کی ٹیم کیا کررہی تھی پی ٹی وی نے کچھ عرصے قبل پی ایس ایل کی بولی بھی گنوادی جس پر پی ٹی وی انتظامیہ پہلے ہی پریشان ہیں اور انکوائری کی تیاری کررہی ہے، دوسری طرف اے ٹی وی جو پی ٹی وی کے پاس تھا ایک سازش کے تحت واپس شالیمار ریکارڈنگ ایس آر بی سی کے پاس چلاگیا ہے جو بہت واپس اے پلس کو مل جائے گا۔۔ پی ٹی وی عہدیداروں کے مطابق پہلے ہی پی ٹی وی میں کنٹریکٹ ملازمین کی بھرمار ہے اور خاص طور سے سیلز و مارکیٹنگ میں لاکھوں روپےسیلری والے کچھ نہیں کررہے اس کے بعد بھی عمیرمعصوم اور ان کی ٹیم کی نیوہارئنگ پر یونین عہدیداروں نے جلد احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔۔
پپو پھر سچا نکلا۔۔بول کی سیلز ٹیم نے پی ٹی وی جوائن کر لیا
Facebook Comments