bol news ke jabri bartaraf mulazimeen ki bahali ka mutaalba

بول پروفاقی وزیرکی مبینہ کردارکشی،چیئرمین پیمرا سے جواب طلب۔۔

قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں 2 وفاقی وزراء فواد چوہدری اور صاحبزادہ محبوب سلطان کی تحریکوں پر غور کے بعد مزید کارروائی ملتوی کر دی گئی، بول  چینل پر مبینہ کردار کشی پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کی تحریک پر کمیٹی نے چیئرمین پیمرا سے جواب طلب کر لیا اور پیمرا کی ایک سالہ کار کردگی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔استحقاق کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین رانا قاسم نون نے کی،مرتضیٰ جاوید عباسی کی عدم حاضری پر سوئی گیس حکام کیخلاف استحقاق کی دو تحریکیں نمٹا دی گئیں ،پی آئی اے کیخلاف سید عمران شاہ کی تحریک بھی نمٹا دی گئی ، سید علی نواز شاہ کی ٹیلی فون کالز نہ سننے پر سیکریٹری تعلیم سندھ علی منگی ، چیف میونسپل افسر میر پور خاص اور ایس پی میر پور خاص کے خلاف استحقاق کی تحریکوں پر غور کے بعد کمیٹی نے وفاقی سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ صوبائی سیکریٹری تعلیم سے بات کر کے معاملے کو طے کریں، کمیٹی نے معاملے پر غور ملتوی کر کے آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ حکام کو طلب کر لیا۔۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں