کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد،جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی، نائب صدور محمد ناصر شریف، راہب گاہو، خازن یاسر محمود، جوائنٹ سیکریٹریز طلحہٰ ہاشمی، روبینہ یاسمین اور مجلس عاملہ کے اراکین نے لانڈھی میں بول کی ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے۔۔۔کے یو جے کے عہدے داروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہری گڑھوں، بہتے پانی، سیوریج اور پانی کے مسائل کی وجہ سے پریشان ہیں۔۔ ان مسائل کی نشاندہی صحافیوں کا بنیادی کام ہے اور پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی اور حکام بالا تک مسائل پہنچانے کی پاداش میں صحافیوں کو نشانہ بنانا کسی طور قابل قبول نہیں ۔۔کے یو جے کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے
287
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل