کراچی میں بول نیوز کے رپورٹر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔۔تفصیلات کے مطابق ۔۔ بول نیوز کراچی کے سینئر پولیٹیکل رپورٹر صلاح الدین علی کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی، صلاح الدین کورنگی نمبر ساڑھے تین پر واقع الخدمت اسپتال گئے تھے، جب آدھے گھنٹے بعد واپس پہنچے تو موٹر سائیکل چوری ہوچکی تھی۔انہوں نے واقعہ کا مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کرادیا ہے۔۔چوری ہونے والی موٹرسائیکل دوہزار سولہ ماڈل ہے جب کہ تھانے میں درج کیا جانے والا مقدمہ نمبر تین سو چھیالیس ہے۔۔

Facebook Comments
