bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

بول نیوزکے کرائم رپورٹر پر قبضہ مافیا کا حملہ۔۔

سی آر اے پاکستان کے رکن  اور بول نیوز  سے وابستہ کرائم رپورٹر کامران منہاس پر کورنگی میں پارکنگ و قبضہ مافیا سے وابستہ افراد کے حملے کی بھرپور مذمت کرنے کے ساتھ ہی متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے  ۔ دوسری جانب کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر و عہدیداران نے گزشتہ دنوں مقامی صحافی نور اسلام کے خلاف منگھوپیر تھانے میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے اندراج کے بعد اعلی پولیس حکام سے اس کیس کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کیں ، جس کے بعد متعلقہ حکام نے اس کیس کی شفاف انکوائری کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ آج اس کیس کی انکوائری میں نور اسلام کے خلاف درج مقدمہ جھوٹا ثابت ہوا، جس کے بعد اسے رہا کردیا گیا ہے۔ سی آر اے پاکستان نور اسلام کی رہائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اعلی پولیس افسران سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ پولیس کو پابند کریں، کہ صحافیوں کے خلاف ذاتی عناد کی بنیاد پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جانا چاہیئے۔ اور  ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں