BOL News k 4 Sala LOLLYPop

بول کے 4 سالہ لالی پاپ

بلاگ: عبدالمقتدر

پاکستان کے نمبر ون ہونے کے دعویدار بول ٹی وی  نے سب سے زیادہ لولی پاپ متعارف کرائے ۔۔ کروڑوں پاکستانیوں اور ہزاروں میڈیا ورکرز کے جذبات سے کھیلنے کے لئے گزشتہ 4 سال میں سامنے آنے والے لالی پاپ پیش خدمت ہیں۔۔

عوام کی مذہبی وابستگی کو اپنے حق میں استعمال کرنے کے لئے “ایک اللہ کافی ہے کا نعرہ لگایا گیا”۔۔ریٹینگ حاصل کرنے کے لئے گیم شوز میں جہاز، مرسیڈیز،  دبئی میں گھر،  بنگلہ، گاڑی اور ہیروں کی بارش کے سہانے خواب دکھائے گئے ۔۔سوشل میڈیا پر ریٹنگ بڑھانے کے لئے انعامات کی بارش کی لالچ۔۔ ایک کروڑ بچوں کو پڑھانے کے ہوائی منصوبے ۔۔ دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کرنے کی باتیں۔۔ عوام کے لیے بول والا ڈسکاؤنٹ آفرز کا دھوکہ۔۔ ورکرز کے ساتھ دھوکہ دہی ۔۔ لائف اسٹائل بدلنے کے سہانے سپنے۔۔کھوئی ہوئی ساکھ کے باوجود لوگوں کو واپس چینل کی طرف لانے کے لئے پہلے سے زیادہ کا خوشنما نعرہ۔۔ ورکرز میں کام کی لگن بڑھانے اور مقابلے کا ماحول بنانے کے لئے ماہانہ بونس اور سال میں  دو بار گروتھ کا دانہ ڈالا گیا۔۔۔ دوسرے چینلز سے لوگوں کو توڑ کر لانے کے لئے گاڑیوں کی آفر ۔۔بحران کے دنوں میں سب ٹھیک ہو جائے گا اور کچھ نہیں بند ہو گا کے جھوٹے آسرے۔۔ملازمت سے برطرف کیے گئے لوگوں کو چند دن بعد بلانے کا جھوٹ اور پھر ہمیشہ کے لئے ادارے کے دروازے ان پر بند کر دینے کی سازش۔۔تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے تاریخوں پے تاریخیں۔۔

غرض کیا یاد کریں اور کیا فراموش۔۔نہ کوئی سہانا سپنا پورا ہوا نہ کوئی خوشنما وعدہ وفا ہوا۔ ۔اور ہزاروں میڈیا ورکرز کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا گیا۔۔کون لے گا اس کا حساب۔۔ کون دے گا اس کا جواب؟(عبدالمقتدر، بول والا)۔۔۔

(بلاگر کی تحریر اور خیالات سے ہماری ویب کا متفق ہونا ضروری نہیں، علی عمران جونیئر)

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں