BOL News Drivers Protest for their Salary

بول میں ڈرائیورز کی ہڑتال اور احتجاج

مالی بحران کا شکار بول اب تک کرائسز سے باہر نہیں آسکا۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ڈرائیورز نے آج صبح سے ہڑتال کردی جس کی وجہ سے صبح سے کراچی بیورو میں صرف ایک ہی اسائنمنٹ ہوسکا، باقی اسائنمنٹ پر کوریج کے لئے ڈرائیورز نے جانے سے صاف انکار کردیا ان کا کہنا ہے کہ پہلے تنخواہیں دے دو پھر کام لے لو، کراچی بیورو میں بھی رپورٹرز اور کیمرہ مین اب تک تنخواہوں سے محروم ہیں اور ان کا مورال بھی کافی ڈاؤن ہے۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ایگزیگٹ کے ہیڈ آفس کے سامنے والی عمارت جو ایگزیکٹ کے پاس ہی تھی اب خالی کردی گئی ہے اور اس کا سامان بھی بول ہیڈآفس منتقل کردیاگیا ہے، وہاں کا اسٹاف اب چوتھے فلور پر ہوگا، اس بلڈنگ کا سارا سامان بولستان کے کی پارکنگ میں رکھ دیاگیا ہے۔۔دوسری جانب آج پیر کے روز بھی ڈبنگ شعبے کے برطرف ملازمین نے واجبات اور تنخواہوں کے لئے بول آفس کے باہر احتجاج کیا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں