بول کی بائیک بول کے کیمرہ مینوں کے لئے کھل نائیک بننے لگیں۔۔ لال رنگ کے ڈبے بول نیوز کے کیمرو مینوں اور رپورٹرزکے رزق پر ڈاکہ ڈالنے کا کردار ادا کرنے لگے۔۔بول انتظامیہ نے کیمرہ مینوں کو موٹر سائیکلوں پر ڈبے لے جانے کا حکم دے دیا۔۔کیمرہ مینوں کے انکار پر ان کو نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔۔بول کے ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔۔ انہیں یہ پیغام دیاگیا ہے کہ جو موٹرسائیکل ڈبے سمیت لے کر نہیں جاتا اس کیمرہ مین کو فارغ کردیاجائے گا۔۔ دوسری طرف خواتین رپورٹرز شدید پریشان ہیں کہ وہ کس طرح بائیک پر بیٹھ کر کوریج کے لئے جائیں گی۔۔
Facebook Comments