BOL News Announce 2 Month Salary 788

بول میں 2 تنخواہوں کا اعلان۔۔

بول انتظامیہ نے بیس مئی تک دو ماہ کی تنخواہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے، سمیع ابراہیم نے پی ایف یو جے ورکرز اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلٹس ورکرز کے احتجاج پر شعیب شیخ کی جانب سے یقین دہانی کرائی ہے کہ بول میں کام کرنے والے تمام ورکرز کو بیس مئی تک مارچ اور اپریل کی تنخواہ ادا کردی جائے گی، سمیع ابراہیم نے بطور گارنٹی پچاس لاکھ کا چیک بھی اپنےذاتی اکاؤنٹ سے کاٹ کر دیا ، جس پر پی ایف یوجے ورکرز کے سربراہ پرویز شوکت کا کہنا تھا کہ اگر وعدہ پورا نہیں کیا گیا تو اس چیک کو کیش کراکے کارکنوں کو ادائیگیاں کرائیں گے اور یہ چیک کیش نہیں ہوا تو پھر سمیع ابراہیم کے خلاف مقدمہ درج کرایاجائے گا۔۔

BOL News Salary Cheque

 

 

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

”بول میں 2 تنخواہوں کا اعلان۔۔“ ایک تبصرہ

  1. جرنلسٹ امجدعلی انزک

    حق جو لگتا ہے وہی کہنےکا عادی ہوں
    میں اپنےشہرکا سب سے بڑا فسادی ہوں۔۔۔

    پاکستان میں ہمارے مشران ہی اپنےکاموں میں اتنےمصروف ہے کہ عوام کو دیکھنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔وقت ملتا ہے تو وہ بھی صرف ہر پانچ سال بعد۔۔
    ستاستدان تو پیسہ بنانے میں مصروف ہے لیکن مجھے یہ سمجھ نہیں آرہا کہ ہم عوام کیوں اتنے مصروف ہے؟ کہ اپنے حق کیلے بھی نہیں پوچھ سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ایک دوست سے ملاقات ہوئی بہت پریشان تھا۔ وجہ پوچھی توکہنے لگا ، یار یہ واپڈا والے بھی حد کرتےہے۔ اس مہینے میں ہم گھر پر نہیں تھے جسکی وجہ سے بجلی استعمال ہی نہیں کی پھر بھی تین ہزار کا بل آیا ہے۔میں نے کہا واپڈا آفس چلے۔۔۔۔۔۔ کہنے لگا جانےدو یار۔۔۔
    میں سوچھنے لگا کہ ہم یہ کیا کررہے ہیں۔ اپنے حق کا بھی نہیں پوچھ سکتے۔۔ ہر مہینے ہم بجلی کا بل ادا کرتےہے پر ہم نے کبھی سوچھا ہے کہ جتنا بل ہم ادا کرتے ہے کیا ہم نے اتنی بجلی خرچ بھی کی ہے کہ نہیں؟؟ یہ تو مجھے پتہ ہے کہ جتنا بل ہم دیتے ہے اُتنا ہم خرچ ہی نہیں کرتے۔ کیا ہم حرام کماتے ہیں جو کہ خوشی خوشی ہر مہینے بل دیتے ہے۔
    ذرا سوچیں۔۔۔۔۔
    گرمیوں میں تو ہم بجلی کا نام ہی بھول جاتے ہیں۔ پر جب 23 ,24 تاریخ آتا ہے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں بجلی نام کا بھی کوئی چیز ہے۔ مطلب جب بجلی ہوتی ہے تب بھی بل دیتے ہے اور اگر نہ ہو تب بھی۔۔۔
    اور پوچھنےوالا کوئی نہیں۔۔۔۔۔
    جاگو پاکستان اور اپنے حق کیلے لڑنا سیکھوں۔۔۔۔

    جو مجھے سمجھ نہیں سکا
    اسے حق ہے کہ مجھے بُرا ہی سمجھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    قلم کار جرنلسٹ امجدعلی انزک

تبصرے بند ہیں