bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

بول میں جبری برطرفیاں، ایف آئی اے سے رپورٹ طلب۔۔

سندھ ہائی کورٹ میں بول نیوز سے جبری برخاستگی کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات نا کرنے کا معاملہ۔۔عدالت کا ایف آئی اے سائبر کرائم کو تحقیقاتی مواد عدالت میں جمع کروانے کے لئے 14 روز کی مہلت۔۔ایف آئی اے سائبر کرائم کو الزامات سے متعلق تحقیقاتی مواد عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمل درآمد نا ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔۔واضح رہے کہ درخواست گذار  صحافی عبید شاہ اور نادرہ مشتاق نے بول ٹی وی سے جعل سازی سے برخاستگی کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔۔درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ۔۔درجنوں میڈیا نمائندے ایسے غیرقانونی عمل سے متاثر ہوئے ہیں، بول ٹی وی انتظامیہ نے سینیئر صحافیوں کے خلاف جعل سازی سے از خود استعفی دیکر نوکریوں سے فارغ کردیا تھا۔۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے دباؤ کے زیر اثر درخواست کے باوجود تحقیقات نہیں کی۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں