bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

بول میں “کنٹرولر ٹرائیکا” کا خاتمہ ہوگیا۔۔

بول میں بالآخر کنٹرولر ٹرائیکا کا خاتمہ ہو گیا اور سینئر صحافی  و کنٹرولر نیوز اور کالم نگار معصوم رضوی کو پروموٹ کر کے ڈائریکٹر نیوز بنا دیا گیا تاہم انھیں ابھی تک الگ آفس نہیں دیا گیا وہ پہلے کی طرح شیئرنگ والے آفس میں ہی بیٹھتے ہیں۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر نیوز کا عہدہ سمیع ابراہیم کے پاس تھا، لیکن چونکہ وہ اسلام آباد میں ہوتے ہیں اور نیوزروم کراچی ہیڈآفس میں ہے جس کی وجہ سے کوآرڈینشن ممکن نہیں ہو پارہی تھی اور وہ بالکل سائیڈ لائن پر ہوچکے تھے۔اس دوران تین کنٹرولر نیوز تعینات کرکے نیوزروم کو چلایاجارہا تھا۔۔ لیکن اب ایک کنٹرولر نیوز کو باقاعدہ ڈائریکٹر نیوزکے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ کراچی ہیڈآفس میں یہ افواہ بھی زور پکڑ رہی ہے کہ بول انتظامیہ شاید اب سمیع ابراہیم اور صدیق جان ٹائپ لوگوں سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔۔ اس لئے ان کا متبادل سامنے لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں