bol ki nayi intezamia ka naya lollipop

بول میں ایک اور اینکر آف ائر۔۔

بول نیوز میں تبدیلیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔۔ نئی حکومت کے آتے ہی جہاں دیگر چینلز میں اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ چلا پڑا ہے وہیں بول نیوز میں بھی “تبدیلیوں کا سفر” تیزی سے جاری ہے۔ بول نیوز میں مزید ایک اور پروگرام بند کر کےاُس کے اینکر کو آف ایئر کر دیا گیا اور ایک نئے اینکر کی بھرتی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بول نیوز کا پروگرام “بس بہت ہو گیا” فوری طور پر بند کر کے اُس کے اینکر کو مکمل آف ائیر کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد  سے یہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ بول نیوز کی  انتظامیہ نے  اپنے سی ای او اور سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم کسی بڑے نام کو بول کے ساتھ منسلک کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں سمیع ابراھیم کئی بڑے اینکر سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جس میں سرفہرست نام مبشر لقمان کا  نام ہے لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا اُمید ہے کہ جلد کسی بڑے نام کو بول کی اسکرین پر دیکھا جائے گا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں