bol news ke jabri bartaraf mulazimeen ki bahali ka mutaalba

بول کو منہ کی کھانی پڑی، سابق ملازمین کو ادائیگیاں۔۔

بول ایک بار اپنے ورکرز کے خلاف کیس ہار گیا۔۔ اس بار بول نے ماضی کی روایات برقرار رکھتے ہوئے اپنے ورکرز کو انتالیس لاکھ روپے کی ادائیگی کردی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔ لاہور میں پندرہ ورکرز نے مسلم ٹاؤن کی ایک لیبرکورٹ میں اپنے واجبات کے لئے کیس کیا تھا ، پپو کے مطابق اس کیس کی سماعت بائیس ستمبر دوہزار انیس سے شروع ہوئی اور انتیس جون دوہزار اکیس تک کیس چلا۔۔ اس دوران بول کو جب لگا کہ وہ اپنے سابق ورکرز کے خلاف کیس ہار جائے گاتو اس کے وکیل اور بول انتظامیہ نے بول کے سابق ملازمین کے ساتھ سیٹل منٹ شروع کردی، ورکرز نے اپنی شرائط پر سیٹل منٹ کو تسلیم کیا، پپو کے مطابق بول ملازمین کو تمام واجبات ادا کئے گئے، لیکن بول انتظامیہ کی جانب سے جو پراویڈنٹ فنڈ کاٹا جاتا ہے اس میں انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رقم بول انتظامیہ نےورکرز کو نہیں دی۔۔پپو کے مطابق جن لوگوں کو واجبات کی ادائیگی کی گئی ہے وہ تمام بول لاہور کے ملازمین رہ چکے تھے ، ان میں انیس حنیف، محمد عثمان بھٹی، خرم شہزاد، حافظ بلال توصیف، محمد آصف شہزاد، میاں ناصر صدیق، محمد رضا رفیق، کلیم اللہ،احتشام علی خان، سہیل حسن، فہد محمود، افتخار احمد، شہباز اکمل جندران، ندیم عباس اور مرزا کلیم بیگ شامل ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ عدالت میں سیٹل منٹ کے بعد بول انتظامیہ نے تمام ورکرز کو پوسٹ ڈیٹڈ چیک دیئے تھے جس میں سے پندرہواں اور آخری چیک  سولہ ستمبر کو کلیئر ہوگیا تھا۔۔ پپو نے تمام چیکس کے نمبر اور تاریخ بھی دی ہے لیکن ہم اسے غیرضروری سمجھ کر یہاں تفصیل نہیں دے رہے۔۔ پپو نے بول کے سابق ملازمین کے وکیل شاہد رفیق ایڈووکیٹ کی بھی تعریف کی ہے جنہوں نے بول ورکرز کا مورال کسی مرحلے پر گرنے نہیں دیا بلکہ بول انتظامیہ کو مجبور کردیا کہ وہ اپنے سابق ورکرزکو تمام واجبات ادا کرے۔۔ وکیل کی تصویرنیچے دی جارہی ہے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں مزید ورکرز اب بول کے خلاف اپنے واجبات کے کیس کی تیاریاں میں لگ گئے ہیں ۔۔کیوں کہ اس کامیابی نے ان کے حوصلے بڑھاددیئے ہیں۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں