bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

بول کے دو سابق اینکرز کا کارنامہ۔

 بول کے سابقہ دو انتہائی ملٹی ٹیلینٹڈ اور محنتی اینکرز نے وہ پروجیکٹ مکمل کرلیا جس پر وہ پچھلے ڈیڑھ ماہ سے انتہائی خاموشی سے کام کر رہے تھے۔ورلڈ کپ 2019 کے لئے دونوں کی مشترکہ کاوشوں سے کرکٹ سونگ مکمل ہوچکا۔ ذیشان یاسین نے یہ گانا لکھا ہے اور عمار علی خان اس کے سنگر ہیں۔ ذیشان یاسین آج کل جی ٹی وی میں نیوز اور پروگرام اینکر ہیں۔ وہ معروف اخبارات میں کالم رائٹنگ کے علاوہ مختصر کہانیوں کے حوالے سے بھی کافی مشہور ہیں۔  اب انہوں نے ورلڈ کپ کے لئے گانا لکھا ہے جس کے بارے میں امید کی جارہی ہے کہ یہ کرکٹ فینز کو بےحد پسند آئے گا۔ جبکہ عمار علی ایک پروفیشنل سنگر ہیں۔ وہ انتہائی کم عمری میں ایس ٹی این کے مشہور زمانہ میوزک کمپیٹیشن “میوزک چیلنج” کے فائنلسٹ بن کر سامنے آئے اور تب سے اب تک کئی خوبصورت نغمے گا چکے ہیں جن میں پاک فضائیہ کا گانا “ہم ارضِ پاک کی ہوائی فوج کے عقاب ہیں” محمد علی شہکی جیسے لیجنڈ کے ساتھ مل کر گا چکے ہیں۔ جوں ہی یہ گانا ریلیز ہوگا اسے  عمران جونیئر کی ویب سائیٹ پر اسے اپ لوڈ کردیا جائے گا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں