bol ki nayi intezamia ka naya lollipop

بول گروپ کے دو  نائب صدر کے اچانک استعفے۔۔

پاکستان کے خودساختہ نمبر ون چینل بول نیوز کی خاتون وائس پریزیڈنٹ نے اچانک اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔۔ پپو کے مطابق ان کے فوری استعفے کی متضاد اطلاعات سامنے آرہی ہیں، لہذا حتمی طور پر یہ بتانا مشکل ہے کہ استعفے کی وجوہات کیا ہیں؟؟ انہوں نے استعفے سے چند روز قبل ہی تمام آفیشل واٹس گروپس چھوڑ دیئے تھے، دوسری جانب ایک اور وائس پریزیڈنٹ نے اپنے عہدے سے استعفا دیا ہے۔ اب سے بول نیوز کی ذمہ داریاں شاہ زیب روہیلا کو دی گئی ہیں جو پہلے سے بول انٹرٹینمنٹ کے پریزیڈنٹ کے طور پرکام کررہے ہیں۔۔پپو کے مطابق  بول نیوز میں تبدیلی کی جو نئی لہر آئی ہے اس کی زد میں مزید لوگوں کے آنے کا امکان ہے۔۔ایک بات جو ادارے میں زبان زدِ عام ہے وہ یہ ہے کہ شعیب شیخ  خاتون وائس پریزیڈنٹ کی پرفارمنس سے ناخوش تھے اور کئی بار انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے وارننگ کی گئی ، ان کی سرزنش بھی کی گئی لیکن اس بار ان دونوں کے مابین باقاعدہ شدید جھگڑا ھوا اور بات گالم گلوچ تک آپہنچی۔ جس کے سبب  خاتون وائس پریزیڈنٹ فوری طور پر استعفا دے کر کسی سے کچھ کہے بغیر گھر چلی گئیں۔۔پپو نے اسی حوالے سے ایک اہم انکشاف بھی کیا ہے ، پپو کا کہنا ہے کہ خاتون وائس پریزیڈنٹ کی حال ہی میں جس شخص سے شادی ہوئی ہے وہ بول گروپ کا چیف فنانس افسر ہے اور شعیب شیخ کا کزن بھی ہے۔۔ (غالبا پھپھی زاد بھائی)  چنانچہ اس بات کا بھی امکان بڑھ گیا ہے کہ چیف فنانس افسر بھی جلد اپنی نوکری کو خیرباد کہہ دیں۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں