bol got the license for entertainment channel

بول کو انٹرٹینمنٹ چینل کالائسنس مل گیا۔۔

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے نئے لائسنسز کے اجرا سے میڈیا کی صنعت کو مزید ترقی حاصل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کے لائسنسز کے اجراء کے لیے نیلامی کا عمل پیمرا ہیڈ کوارٹر میں ہوا،جس میں چیئرمین پیمرا سلیم بیگ اور ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ پیمرا وکیل خان سمیت پیمرا حکام نے شرکت کی۔۔کامیاب  بولی کے بعد پیمرا نے سیٹلائٹ ٹی وی کے پانچ نئے لائسنس جاری کئے، گلیکسی انٹرپرائز لاہور نے نیوز کیٹیگری کا لائسنس تریسٹھ اعشاریہ پانچ ملین روپے میں جبکہ انٹرٹینمنٹ لائسنس بول انٹرپرائزز نے اڑتالیس اعشاریہ پانچ ملین میں حاصل کیا۔اسی طرح ایجوکیشن کیٹیگری کا ٹی وی چینل لائسنس رینائنس پرائیویٹ لمیٹڈ نے دس اعشاریہ پانچ ملین میں جبکہ ہیلتھ کیٹیگری کا لائسنس گلیم نیٹ ورک لمیٹڈ نےدس ملین میں خریدا، اسی طرح اسپورٹس کیٹیگری سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس کے لیے کسی کمپنی نے بولی میں حصہ نہیں لیا۔زراعت کی کیٹیگری میں لائسنس میڈیا روٹس لمیٹڈ نے دس اعشاریہ پانچ ملین روپے میں خریدا۔کامیاب بولی دہندگان کو پندرہ روز کے اندر زربیعانہ جمع کرانا ہوگا۔۔بولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ پیمرا پہلے اکانوے سیٹلائٹ لائسنس اور تنتیس لینڈنگ رائٹس لائسنس جاری کرچکا ہے، اب ڈی ٹی ایچ کا لائسنس بھی جلد جاری کریں گے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ پیمرا وکیل خان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینلز کے لائسنز کے اجراء کے لیے میڈیاکے سامنے شفاف طریقے سے نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا ہے ، نئے لائسنسز کے اجراء سے میڈیا میں صحت مند مقابلے کے رجحان کو فروغ ملے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں