bol news se ac ka khaatma pankhay lagadiye

بول چینل کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست، پیمرا سے جواب طلب۔۔

سندھ ہائیکورٹ نے  بول چینل پر  بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دیکھانے کیخلاف درخواست پر پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو  بول چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دکھانے کیخلاف بسمہ نورین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواستگزار نے موقف دیا کہ ٹی وی چینل پر ٹک ٹاک بے ہودہ مواد دکھایا جا رہا ہے، جس سے بچوں پر برا اثر  پڑ رہا ہے کہ وہ ٹک ٹاکرز بنیں۔ بچوں کو تعلیم سے دور کرکے ٹک ٹاکرز بنایا جا رہا ہے۔ ٹی وی چینلز پر ٹک ٹاک شوز بند کرائے جائیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے بتایا جائے ٹی وی چینلز پر بے ہودہ مواد کیخلاف کیا کارروائی کی۔ پی ٹی اے سوشل میڈیا کو کیسے کنٹرول کر رہا ہے، عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں