سیون نیوز فیصل آباد نے تمام سرکاری اداروں سے بھتہ وصول کرنا شروع کر دیا پکڑے جانے پر آزادی صحافت پر حملے کا شور مچا کر بچ نکلتے ہیں چند روز قبل انتظامیہ کی جانب سے اضافی پارکنگ فیس پر الائیڈ اسپتال کے سائیکل اسٹینڈ پر کارروائی کی گئی تو گذشتہ روز سیون نیوز کے رپورٹر 10 ہزار یومیہ کی ڈیمانڈ کرنے پہنچ گئے جس پر غصے میں بھپرے سائیکل اسٹینڈ اور کنٹین کے ٹھیکداروں نے دھر لیا اور تھپڑ رسید کئے جس میں رپورٹر کی وڈیو بناتے ہوئے سائیکل اسٹینڈ کے ٹھیکداروں نے عوام کے رش میں چیخ چیخ کر بتایا کہ پانچ ہزار روز کا لیتے تھے سیون نیوز والے کرونا کے باعث حالت تنگ ہوئے تو 5 ہزار بھتہ نہیں دے سکے جس پر پہلے سیون نیوز کے رپورٹرز نے جھوٹی درخواستیں دے کر ہمارے خلاف کارروائی کروائی اور اب یومیہ 10 ہزار بھتہ کی ڈیمانڈ کر رہا ہے جو دینا ہمارے لئے نا ممکن ہے پپو نے انکشاف کیا ہے کے یہ رپورٹر اپنے کرپٹ 6 کے ٹولے سے ملکر متعدد سرکاری اداروں میں قائم دفاتر اور اہم چوک پر ٹھیلے والوں سے نا صرف بھتہ وصول کرتا ہے بلکہ بھتہ نا دینے والے افراد اور ٹھیکداروں کے خلاف متعلقہ اداروں میں جھوٹی درخواستیں دائر کر کے ان کے روزگار کو ہی چھین لیتا ہے الائیڈ اسپتال میں پکڑے جانے اور وڈیوز بن جانے کے بعد سیون نیوز کی جانب سے آزادی صحافت پر حملے کی خبریں چلائی گئیں جس سے یہ محسوس ہوتا کہ اس مبینہ بھتہ خوری میں سیون نیوز کے مالکان بھی خاموشی سے اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں۔۔پپو کے مطابق سیون نیوز انتظامیہ نے تشدد کرنے والوں کے خلاف الائیڈ اسپتال کی پارکنگ مافیا کے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔

