لاہور انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے بھتہ وصول کرنے والے سابق ریکارڈ یافتہ جعلی صحافی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔۔اطلاعات کے مطابق گرفتار ملزم جعلی صحافی بن کر شہریوں سے فراڈ اور بھتہ کے ذریعے رقوم وصول کرتا تھا، مدعی وارث علی کے مطابق گرفتار ملزم نے بھتہ نہ دینے کی صورت میں اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بھتہ خوری اور دیگر مقدمات میں سابق ریکارڈ یافتہ ہے۔۔انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی طرف سے جعلی صحافی کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔۔



Facebook Comments
