معروف سینئر اداکارہ بہروز سبزواری نے اپنی کہی بات پر معروف رائٹر خلیل الرحمن قمر سے معافی مانگ لی ہے۔گزشتہ دنوں بہروزسبزواری نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر کے حوالے سے کہا تھا کہ اگر وہ رائٹر نہ ہوتے تو کسی سے پِٹ رہے ہوتے۔ویڈیوکلپ وائرل ہونے کے بعد بہروزسبزواری کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اس حوالے سے معذرت کر لی ہے۔اپنے ویڈیو پیغام میں بہروزسبزواری نے کہا کہ ، خلیل الرحمان قمر سے ذاتی طور پرمعذرت چاہتا ہوں، اگران کی دل آزاری ہوئی ہولیکن یقین کریں کہ میں نے یہ بات صرف مذاق میں کہی تھی۔ میں سمجھتاہوں کہ ہمارے پاس خلیل الرحمان قمرجیسا لکھاری ہے ہی نہیں، وہ میرے اچھے دوست بھی ہیں اور میرے دل میں ان کی بہت قدرہے۔اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے بہروزسبزواری نے کہا کہ وہ اتنے صاف گو ہیں کہ میں نےاسی تناظرمیں یہ بات مذاقاً کہی تھی۔مجھے یقین ہے خلیل الرحمان اس بات کو درگزرکریں گے۔دریں اثنا معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر کا سینئر اداکار بہروز سبزواری کی معافی کے بعد بیان سامنے آگیا۔ خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بہروز سبزواری کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے حالیہ تبصرے پر مصنف سے معافی مانگ رہے ہیں۔ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ’بہروز بھائی کی یہ ویڈیو دیکھ کر میری درخواست ہے کہ اس حوالے سے کوئی چینل یا یوٹیوبر مجھ سے رابطہ نہ کرے‘۔خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے ایسی کوئی بات انہوں نے محض مذاق میں کہی تھی اور ان سے میری محبت ایسی ہے کہ وہ میرے بارے میں جو جی میں آئے کہہ سکتے ہیں‘۔
بہروزسبزواری کی معافی اور خلیل قمر کا ردعمل۔۔
Facebook Comments